• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ کراچی میں پیر اور جمعرات کو فزیکل کلاسز کا اعلان

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے پیر اور جمعرات کے روز فزیکل کلاسز کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کلاسز کا انعقاد صبح اور شام کے دو سیشنز میں کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مارننگ سیشن کی کلاسز پیر اور جمعرات کو صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ہوں گی، جبکہ ایوننگ سیشن کی کلاسز انہی دنوں سہ پہر 3 بج کر 30 منٹ سے رات 9 بجے تک جاری رہیں گی۔

انتظامیہ نے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ شیڈول کے مطابق اپنی حاضری یقینی بنائیں اور تعلیمی و انتظامی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھیں۔

مزید برآں، تمام شعبہ جات کے سربراہان، ڈائریکٹرز اور انچارجز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس شیڈول پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور ضروری انتظامات مکمل کریں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایات آئندہ احکامات تک نافذ العمل رہیں گی۔ یہ فیصلہ وائس چانسلر ڈاکٹر خالد عراقی کی منظوری سے جاری کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید