امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران میں نئے لوگ اب تک پہلے سے زیادہ معقول ثابت ہو رہے ہیں، ہمارے خیال میں مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں لیکن ان کی حالت خراب ہے۔
امریکی اخبار سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جلد معلوم ہو جائے گا کہ ایرانی اسپیکر امریکا کے ساتھ کام کرنے پر تیار ہیں یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں ایک ہفتے میں اس معاملے سے متعلق بتا دوں گا، ایران میں حکومت کی تبدیلی ہوچکی ہے، ہم نئے لوگوں کے ساتھ معاملات کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ نئے لوگ اب تک پہلے سے زیادہ معقول ثابت ہوئے ہیں، ایران کے نئے سپریم لیڈر کی کسی نے بھی کوئی خبر نہیں سنی، ہمارے خیال میں مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں لیکن ان کی حالت خراب ہے۔