باجوڑ میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے، ڈاگ لم شاہ کے علاقے میں بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گھر کی چھت اچانک گرنے سے موقع پر موجود 4 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو خار اسپتال منتقل کر دیا گیا۔