• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں ساس بن چکی مگر اب بھی شادی کی پیشکش ہوتی ہے: کرن خان

کرن خان — فائل فوٹو
کرن خان — فائل فوٹو

پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ کرن خان نے اپنی عمر اور اب تک شادی کی پیشکش موصول ہونے سے متعلق انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔

کرن خان اپنی شائستگی، سادہ طبیعت اور متوازن اندازِ گفتگو کے باعث ناظرین میں خاصی مقبول ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف انکشاف کر کے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔

حالیہ پروگرام میں گفتگو کے دوران کرن خان نے انکشاف کیا کہ میرا بیٹا اب 27 برس سے زائد کا ہو چکا ہے جبکہ میں اب ساس بھی بن چکی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا اپنی اہلیہ کے ساتھ بیرونِ ملک مقیم ہے، میں کبھی بھی اپنی بہو کی طرزِ زندگی میں مداخلت نہیں کرتی۔

کرن خان کے مطابق میں سخت مزاج ساس نہیں اور اپنے بیٹے کے انتخاب سے خوش ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے ابتدا ہی سے اپنے بیٹے کو اپنی پسند سے شادی کرنے کی اجازت دی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید