پشاور میں یورولوجسٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف ملک کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس میں آصف ملک زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد پروفیسر ڈاکٹر آصف ملک کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر آصف کو ٹاؤن سرکلر روڈ پر ان کے گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔