• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیش لیس معیشت کیلئے آئی ٹی کا استعمال ترجیحات میں شامل ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف---فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف---فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف سے عالمی ڈیجیٹل آپریٹر ’ویون گروپ‘ کے سی ای او کان ترزی اوغلو اور اِن کے وفد نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ڈیجیٹل آپریٹرز اور صنعت میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیرِاعظم نے 5 جی سپیکٹرم کی کامیاب نیلامی کو اس شعبے میں جدت اور مثبت ترقی کی نشانی قرار دیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی سہولت اور آسانی کے لیے عملی اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کیش لیس معیشت کے فروغ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا استعمال حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

دوسری جانب کان ترزی اوغلو نے پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کی ترقی اور 5 جی سپیکٹرم کی نیلامی میں تیز پیش رفت کو سراہا اور تمام شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیے وزیرِاعظم کے اقدامات کو مؤثر قرار دیا۔

قومی خبریں سے مزید