• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنسی ہراسانی کا الزام، بھارتی فلم ساز کو گرفتار کرلیا گیا

فلم ساز رنجیت - فوٹو: فائل
فلم ساز رنجیت - فوٹو: فائل

جنوبی بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے نامور فلم ساز رنجیت بالاکرشنن کو اداکاہ کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

پولیس کے مطابق اداکارہ نے شکایت درج کروائی تھی کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران رنجیت نے انہیں ایک کارواں میں بلا کر جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

پولیس نے اداکارہ کے بیان کی بنیاد پر متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا، جن میں خواتین کی عزت پامال کرنے، جنسی حملہ، ناجائز قید اور فحش حرکات کی دفعات شامل ہیں۔

رنجیت کو گزشتہ روز حراست میں لیا گیا اور آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں انہیں 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ رنجیت پر ایسے الزامات لگے ہوں۔ 2024 میں بھی ایک بنگالی اداکارہ نے ان پر ہراسانی کا الزام لگایا تھا، جس کے بعد انہوں نے کیرالہ چلاچترا اکیڈمی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا تھا۔

رنجیت کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ جلد ہی عدالت میں ضمانت کی درخواست دائر کریں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید