بھارتی ریاست کیرالہ میں اداکارہ کی جانب سے جنسی ہراسانی کی شکایت درج کرانے کے بعد تاجر کو حراست میں لے لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ ہنی روز کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات عائد کیے جانے کے بعد خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے کیرالہ کے ایک مشہور کاروباری شخص بوبی چیمنور کو حراست میں لے لیا ہے۔
میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بوبی چیمنور کے خلاف ناقابلِ ضمانت دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔
اداکارہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرِاعلیٰ پنارائی وجین سے اس حوالے سے بات کی تھی اور انہوں نے اس مسئلے پر سخت کارروائی کا یقین دلایا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے 33 سالہ اداکارہ ہنی روز نے نام لیے بغیر کہا تھا کہ انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے جس کے بعد پولیس نے درجنوں گرفتاریاں کی تھیں۔