• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ اسکواش کوالیفائرز، عاصم خان کامیاب، حمزہ خان کو شکست

ورلڈ اسکواش کوالیفائرز میں عاصم خان نے کامیابی اپنے نام کی جبکہ حمزہ خان کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے ایشین کوالیفائر میں سیکنڈ سیڈ عاصم خان نے پہلے راؤنڈ میں جاپان کے ناوکی ہایاشی کو 3-0 سے مات دی۔

عاصم خان نے 40 منٹ تک جاری رہنے والا مقابلہ11-7، 12-10، 11-7 کے اسکور سے جیت لیا۔

سیڈ نمبر 7 اور سابق ورلڈ جونیئر چیمپئن حمزہ خان کوالیفائرز کا پہلا راؤنڈ ہار گئے، انہیں ہانگ کانگ کے منگ ہونگ تینگ نے 3-1 سے شکست دی۔

حمزہ خان اور منگ ہونگ تینگ کے درمیان میچ 52 منٹ جاری رہا اور اختتام پر اسکور 17-15, 11-13, 11-7, 11-5  تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید