• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس، خامنہ ای کی شہادت کا انتقام لینے کا مطالبہ

فوٹو: بشکریہ ایرانی میڈیا
فوٹو: بشکریہ ایرانی میڈیا

امریکا کی جانب سے مسلط جنگ کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ایک سو اسی اراکین نے مطالبہ کیا کہ امریکا کے ساتھ مفاہمتی یادداشت ختم کی جائے اور نیا راستہ اختیار کیا جائے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کی مینجمنٹ کا قانون منظور کرلیا گیا۔

چار ماہ میں منعقد اس پہلے اجلاس میں ضوابط میں ترامیم بھی منظور کی گئیں جن کے تحت ہنگامی حالات میں ورچوئل اجلاس منعقد کیا جاسکے گا۔ 

اجلاس میں آبنائے ہرمز کی اسٹریٹیجک مینجمنٹ سے متعلق بل بھی پیش کیا گیا۔ 

دو سو نوے رکنی پارلیمنٹ میں ایک سو اسی اراکین نے بیان جاری کرکے امریکا سے آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت کا انتقام لینے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس میں مسلح افواج کی مکمل حمایت کرنے کا عہد کیا گیا اور خصوصی مذاکراتی کمیشن قائم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا، کئی اراکین انتقام کی نشانی سرخ پرچم بھی اٹھائے ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید