• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹیٹ بینک کا تاریخی اقدام، 18 سال سے کم عمر افراد کو انفرادی بینک اکاونٹس کھولنے کی اجازت

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک کی نوجوان نسل کو مالی طور پر مضبوط بنانے کے لیے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں کے بینک اکاؤنٹس کھولنے کے لیے ملک میں ایک نیا فریم ورک متعارف کروایا گیا ہے، جس کے تحت وہ آزادانہ طور پر اپنے بینک اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل والیٹس کے مالک بن سکیں گے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ فریم ورک ملک کے نوجوانوں کو محفوظ طریقے سے بچت کرنے، اعتماد کے ساتھ لین دین کرنے اور ذمے دارانہ مالیاتی عادات کو فروغ دینے کے لیے بنایا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس 

بیان کے مطابق کم عمری میں نوجوانوں کو رسمی مالیاتی نظام میں آسان داخلہ فراہم کرنے کا مقصد ملک کی معیشت میں ان کی بامعنی شرکت کو فروغ دینا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ نوجوانوں کے بینک اکاؤنٹس مشترکہ یا والدین کے کنٹرول میں ہونے کی وجہ سے ان کی عملی مالی مصروفیات اور سیکھنے کی صلاحیت محدود رہتی ہے۔

بیان کے مطابق 18 سال سے کم عمر تقریباً 26 ملین پاکستانیوں کے لیے بنایا گیا یہ فریم ورک ایک ایسی نسل کی پرورش کے لیے کوشش ہے جو مالی طور پر خواندہ، ڈیجیٹل طور پر ماہر اور مستقبل کی ترقی کو آگے بڑھانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید