• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر لائن کرایوں میں اضافے کا امکان

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ایئر لائنز کے کرایوں میں اضافے کا امکان بڑھ گیا۔

کمرشل طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 1 ماہ میں چھٹی بار اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔

ملک میں اب جیٹ فیول کی نئی قیمت 517 روپے 17پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

یکم مارچ سے اب تک جیٹ فیول کی قیمت میں 329 روپے17 پیسےکا بڑا اضافہ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے ایئر لائنز کی طرف سے ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرایوں میں اضافے کا امکان ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید