• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں ہفتے ملک میں کتنی مہنگائی ہوئی؟ ادارۂ شماریات نے بتا دیا

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔

ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 1 ہفتے میں 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 27 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس 1 ہفتے میں ایل پی جی 13.28 فیصد مہنگی ہوئی، انڈوں کی قیمت میں 2.23 فیصد اور مرغی کی قیمت میں 2.13 فیصد اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق 1 ہفتے میں دال ماش 1.74 اور مٹن 1.54 فیصد مہنگا ہوا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ دودھ، دہی، بیف اور دال مسور کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس 1 ہفتے میں ٹماٹر 6.03 فیصد، لہسن 3.38 فیصد، آلو 1.22 فیصد اور پیاز 1.21فیصد سستی ہوئی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید