• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران: امریکی و اسرائیلی حملوں میں بچوں سمیت 23 افراد شہید، ایران کے اسرائیل میں حیفہ پر میزائل حملے

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 ایران کے صوبہ تہران میں امریکی و اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت 23 افراد شہید ہو گئے۔

 ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق شہادتیں بہارستان کاؤنٹی کے ایک رہائشی علاقے پر حملے کے دوران ہوئیں۔

عرب میڈیا کے مطابق ایران کے شہر قم میں رہائشی علاقے پر حملے میں 5 افراد شہید ہوئے، جبکہ شہر بندر لنگہ پر امریکی اسرائیلی حملے میں 6 افراد شہید ہوئے۔

دوسری جانب اسرائیل میں ایرانی میزائل حملوں کے بعد صورتِ حال کشیدہ ہو گئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایران کی جانب سے مزید میزائل داغے گئے ہیں جس کے باعث وسطی اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔

ادھر شمالی اسرائیلی شہر حیفہ پر ہونے والے حالیہ ایرانی حملے میں 10 سے زائد مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق مختلف عمارتوں اور سڑکوں کو معمولی نقصان پہنچا جبکہ 1 گاڑی میں آگ لگنے کی بھی اطلاع ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حیفہ میں ہونے والے حملوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم خطے میں کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید