کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی میں گلشنِ غازی بلدیہ ٹاؤن میں اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائی کی گئی۔
گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔