• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی بندش کا نیا شیڈول نافذ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے سے 10 بجے دن تک گیس فراہم کی جائے گی۔

صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے تک گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ 

سوئی سدرن گیس کمپنی کے ذرائع کے مطابق دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔

دن کے اوقات میں 3 بجے سے 6 بجے شام تک گیس بند رکھی جائے گی، جس کے بعد شام 6 بجے سے رات 10 تک گیس فراہم کی جائے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں گیس کی فراہمی رات 10 بجے سے صبح ساڑھے 5 بجے تک بند رہے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید