ایک سال میں پیٹرول اور ڈیزل کتنا مہنگا ہوا؟ تفصیلات جیونیوز پر آگئیں۔
دستاویز کے مطابق ایک سال میں پیٹرول 48.61 فیصد، ڈیزل 101.18 فیصد مہنگا ہوا۔ یوں فی لیٹر پیٹرول 123 روپے 78پیسے اور ڈیزل261 روپے 71 پیسے فی لیٹر ہے۔
6 اپریل 2025 کو پیٹرول 254 روپے 63 پیسے لیٹر تھا جبکہ ایک سال بعد یعنی 6 اپریل 2026 کو فی لیٹر پیٹرول 378 روپے 41 پیسے کا ہے۔
اسی طرح 6 اپریل 2025 کو ایک لیٹر ڈیزل 258 روپے 64 پیسے کا تھا جو ایک سال بعد بڑھ کر 520 روپے 35 پیسے کا ہے۔