بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ویڈیو کے وائرل ہونے کی وجہ ان کے پھٹے ہوئے جوتے ہیں جو کہ صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
سلمان خان کو وائرل ویڈیو میں شاندار گاڑی میں سے پھٹے ہوئے جوتے پہن کر نکلنے کے بعد فوٹو گرافرز کو تصاویر بنانے کے لیے پوز دیتے اور پھر اپنی منزل کی جانب بڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوئی تو پہلے تو صارفین کو اداکار کے پھٹے ہوئے جوتے پہننے پر تشویش ہوئی۔
بعد ازاں، یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا کہ سلمان خان نے پھٹے ہوئے جوتے نہیں پہنے بلکہ ویڈیو میں اداکار جو جوتے پہنے نظر آ رہے ہیں وہ مشہور فیشن برانڈ بیلنسیاگا کے لگژری ڈیزائنر جوتے ہیں جو اس برانڈ کی’کاؤ بوائے‘ کلیکشن کا حصّہ ہیں۔
ان جوتوں کو ڈیزائن ہی اس طرح کیا گیا ہے کہ دیکھنے میں پھٹے ہوئے اور بوسیدہ لگیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے ان جوتوں کی قیمت تقریباََ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے ہے۔
اداکار کے پھٹے ہوئے ڈیزائنر جوتوں کی قیمت سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔