• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی ضروری ہے، فرانسیسی صدر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی ضروری ہے۔

ایمانوئل میکرون نے ایران اور امریکی صدور سے الگ الگ گفتگو کی، پیرس سے جاری بیان میں میکرون نے ایران امریکا جنگ بندی فیصلہ بہترین قرار دیا۔

فرانسیسی صدر نے جنگ بندی پر مکمل عمل درآمد کی امید ظاہر کی، ان کا کہنا تھا کہ مستقل امن کے لیے جامع مذاکرات کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں رکاوٹوں کو ختم کرنا ہوگا، فرانس مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔

فرانسیسی صدر نے قطر، امارات، لبنان اور عراق کی قیادت سے بھی رابطہ کیا، میکرون نے لبنان پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید