• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا

لیڈی گاگا— فائل فوٹو
لیڈی گاگا— فائل فوٹو

امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا سانس کے انفیکشن میں مبتلا ہو گئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ لیڈی گاگا کا کنسرٹ کینیڈا کے شہر مونٹریال میں ہونا تھا تاہم اب اسے گلوکارہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بعد ازاں گلوکارہ نے اپنی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کو آگاہ کیا اور ان سے معذرت بھی کی۔

لیڈی گاگا نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کنسرٹ سے صرف چند دن پہلے ہی بیماری کی تشخیص ہوئی جس کے باعث لائیو پرفارمنس کے بجائے آرام اور صحت یاب ہونے کا انتخاب کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 40 سالہ لیڈی گاگا نے یہ فیصلہ ڈاکٹرز کے مشورے کے بعد کیا کیونکہ سانس کا انفیکشن ان کی آواز کو متاثر کر سکتا ہے۔

لیڈی گاگا کتنے دنوں میں مکمل صحت یاب ہوں گی اس حوالے سے کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید