• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مینڈس کی سنچری، بابر کی ففٹی، زلمی کا کنگز کو 247 رنز کا ہدف

فوٹو بشکریہ پی ایس ایل / ایکس
فوٹو بشکریہ پی ایس ایل / ایکس

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی نے پی ایس ایل میں اپنا سب بڑا ٹوٹل جبکہ سب سے بڑی پارٹنرشپ کا ریکارڈ بناتے ہوئے کراچی کنگز کو جیت کےلیے 247 رنز کا ہدف دے دیا۔ 

کراچی میں کھیلے جارہے اس میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

زلمی کا آغاز تو اچھا نہ تھا، جہاں اسے صفر پر ہی جارح مزاج محمد حارث کی وکٹ سے محروم ہونا پڑا جنہیں اسپنر خوش دل شاہ نے آؤٹ کیا۔ 

تاہم اس کے بعد کپتان بابر اعظم نے ذمہ دارانہ اور کوشل مینڈس نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے پی ایس ایل میں اپنا سب سے بڑا ٹوٹل بنادیا جبکہ اسی دوران بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز بنانے کا سنگ میل بھی عبور کیا۔ 

کوشل مینڈس نے 52 گیندوں پر 109 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 14 چوکے اور 4 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔ مینڈس کو 17ویں اوور میں عباس آفریدی نے آؤٹ کیا جبکہ اسی اوور میں عباس کے ہاتھوں بریس ویل کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوا۔ 

اختتامی لمحات میں عبدالصمد نے 12 گیندوں پر 40 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کے ٹوٹل کو 246 رنز تک پہنچایا۔

دوسرے اینڈ پر موجود کپتان بابر اعظم 51 گیندوں پر 87 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ انکی اننگز میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔  

پشاور زلمی نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 246 رنز بنائے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی 2 اور خوشدل شاہ ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔

علم میں رہے کہ دونوں ٹیمیں اب تک ایونٹ میں ناقابلِ شکست ہے، جہاں کراچی کنگز اپنے تینوں میچز میں کامیاب رہی جبکہ پشاور زلمی نے دو میچز جیت اور ایک بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ 

گزشتہ روز پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد حیدرآباد کنگزمین کو شکست دی تھی جبکہ کراچی کنگز نے راولپنڈیز کو 5 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔ 

پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کی ٹیم تیسرے جبکہ پشاور زلمی چوتھے نمبر پر ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید