• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان مکیش امبانی کے بیٹے اننت کی پیٹھ پر سوار، دلچسپ تصویر شیئر

—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارت کے امیر ترین صنعت کار مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی سالگرہ کے موقع پر کئی بالی ووڈ اداکاروں نے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اننت امبانی کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ بات سنو اگر یادداشت کمزور ہو تو لکھ لو، یہ آدمی ملک کو بھی اٹھائے گا۔

اس کے علاوہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور اداکار سنجے دت سمیت دیگر نے بھی اننت امبانی کو 31 ویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جام نگر شہر میں اننت امبانی کی سالگرہ کی تقریب میں بالی ووڈ انڈسٹری کی کئی اہم شخصیات نے شرکت بھی کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید