• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر سگالی کے طور پر آئے، امریکا پر اعتماد نہیں، قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ خیر سگالی کے طور پر آئے، امریکا پر اعتماد نہیں۔

انہوں نے امریکا ایران مذاکرات سے پہلے لبنان میں جنگ بندی اور ایران کے منجمد اثاثوں کی بحالی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ طے شدہ نکات تھے، جن پر عمل ہونا ابھی باقی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ امریکا حقیقی معاہدہ پیش کرے اور ایران کے حقوق تسلیم کرے تو ایران معاہدے کے لیے تیار ہے۔

وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ امریکا وعدوں کی پاسداری کرے۔ اس نے لبنان میں جنگ بندی کا وعدہ کیا ہوا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید