• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران س متعلق خبر اچھی ہی ہوگی، میں بری ڈیل نہیں کرتا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران ڈیل سے متعلق خبر اچھی ہی ہوگی، میں بری ڈیل نہیں کرتا۔

امریکی ٹی وی چینل اے بی سی سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے ڈیل مکمل طور پر مجھ پر منحصر ہے۔

 انہوں نے کہا کہ میں ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ کرتا ہوں تو وہ اچھا اور مناسب معاہدہ ہوگا، یہ معاہدہ باراک اوباما کے معاہدوں جیسا نہیں ہوگا۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ اوباما کے معاہدے نے ایران کو بڑی رقم دی، ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی راہ ہموار کی، ہمارا معاہدہ اوباما کے معاہدے کے بالکل برعکس ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے معاہدے کو ابھی تک کسی نے دیکھا نہیں، نہ ہی کوئی جانتاہے کہ اس معاہدے میں کیا ہے، ہمارا معاہدہ ابھی مکمل طور پر طے نہیں ہوا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ ان ناکام لوگوں کی باتوں پردھیان نہ دیں جو جانے بغیر تنقید کر رہے ہیں، مجھ سے پہلے والوں کو یہ مسئلہ کئی سال پہلے حل کرلینا چاہیے تھا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج ایران اور امریکا جنگ سے متعلق ڈیل کے اعلان کرنے کا کہا تھا، تاہم جنگی مناظر پر مبنی ایک اے آئی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے ’الوداع‘ لکھ دیا۔

امریکی صدر ٹرمپ نے کچھ دیر پہلے سوشل میڈیا پر اے آئی سے بنی جنگ کی تصویر شیئر کی۔

تصویر پر Adios کا لفظ لکھا ہے جبکہ اس میں ایرانی کشتیوں کی تباہی کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔ Adios ہسپانوی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’الوداع‘ یا ’بائے بائے‘ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید