• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی کوئٹہ میں ٹرین پر دہشتگرد حملے کی مذمت، پاکستانی عوام اور حکومت کیساتھ اظہار یکجہتی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایران نے کوئٹہ میں ٹرین پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ 

اپنے بیان میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران دہشت گردی کے خلاف جنگ کو بین الاقوامی ذمہ داری سمجھتا ہے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اسماعیل بقائی نے دہشت گرد گروہوں سے نمٹنے کیلئے تعاون اور ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ٹرین کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کے معاون شاہد رند کے مطابق شہداء میں ایف سی کے 3 جوان بھی شہید ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں میں متعدد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید