• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، علاقائی امن صورتحال پر غور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف سے پرائم منسٹر ہاؤس میں ایرانی وفد نے ملاقات کی ہے۔ 

ترجمان وزیراعظم آفس کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ایرانی مشاورتی اسمبلی کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کی۔

اعلامیے کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد کی معاونت وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی۔

وزیراعظم نے اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی وفد کی شراکت کو سراہا اور کہا کہ پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں عالمی اور علاقائی امن کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، وزیراعظم نے خلوص نیت کے ساتھ اپنا کردار ایک ثالث کے طور پر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم آفس کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے علاقائی، عالمی امن و استحکام کے مفاد میں بامقصد نتائج کیلئے پیش رفت تیز کرنے کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیےثالث کے طور پر اپنا مخلصانہ کردار ادا کرتا رہے گا، بامعنی نتائج حاصل کرنے کے لیے پاکستان اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید