• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اب سے کچھ دیر بعد اسلام آباد پہنچیں گے

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس—فائل فوٹو
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس—فائل فوٹو

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اب سے کچھ دیر بعد اسلام آباد پہنچیں گے، جبکہ ایرانی مذاکراتی وفد رات گئے پاکستان پہنچ چکا ہے۔

امریکی نائب صدر کے طیارے نے فرانس میں ڈھائی گھنٹے اسٹاپ اوور کیا۔

خصوصی طیارہ رات 9 بج کر 35 منٹ پر پیرس پہنچا جبکہ وہاں سے روانگی رات 12 بجے ہوئی۔

پاکستان میں ایران امریکا مذاکرات کے لیے آنے والے امریکی وفد میں جے ڈی وینس کے علاوہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی ہوں گے۔

پاکستان روانگی سے قبل امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے کہ مذاکرات مثبت ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نیک نیتی دکھائے تو امریکا بھی تیار ہے، ایران نے کھیلنے کی کوشش کی تو اسے قبول نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران کا اعلیٰ سطحی وفد امریکا سے مذاکرات میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباف کر رہے ہیں، جبکہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی بھی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید