ہیومن رائٹس کونسل آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران میں مذاکرات کے لیے پاکستان کا اقدام امید کی کرن ہے۔
ایک بیان میں ایچ آر سی پی نے کہا کہ امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز تک لانے کا پاکستان کا اقدام خطے اور دنیا میں امن کے قیام کے لیے امید کی کرن ہے۔
ہیومن رائٹس کونسل نے مزید کہا کہ مذاکرات کے نتیجہ خیز نہ رہنے کے باوجود اس نے مستقبل میں بامعنی اور نتیجہ خیز بات چیت کے لیے بنیاد فراہم کردی ہے۔
انہوں نے مذاکراتی عمل کا خیر مقدم کیا اور عالمی طاقتوں سے انسانیت کے بہتر مستقبل کےلیے امن کی مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کی اپیل کی۔
ایچ آر سی پی نے یہ بھی کہا کہ حالیہ مذاکرات متوقع نتائج حاصل نہیں کرسکے، تاہم یہ ایک نہایت اہم پیشرفت ہے کہ کشیدگی کے بعد پہلی بار دونوں ممالک آمنے سامنے بیٹھ کر مذاکرات کا آغاز کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ہیومن رائٹس کونسل نے کہا کہ امید ہے ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے گا، عالمی مسائل کا حل جنگ یا تصادم میں نہیں بلکہ مکالمے، برداشت اور سفارتی ذرائع میں ہے۔