مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ امریکا سمجھتا تھا کہ آیت اللّٰہ سید علی خامنہ ای کو شہید کرنے کے بعد وہ ایران پر قبضہ کرلے گا۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ یہ اسلامی ممالک کی بھی جنگ تھی ایران نے پورے مشرق کا دفاع کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ماحول انتہائی خوبصورت ہے اندرونی اختلافات کو ختم کریں۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ اگر کوئی تفرقہ پھیلاتا ہے تو ہم اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔