ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکا سے مذاکرات پر کہا کہ ہم نے ایران کی نیک نیتی ظاہر کرنے کے لیے بہت اچھے اقدامات کیے۔
تہران سے ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق محمد باقر قالیباف نے اپنے بیان میں کہا کہ ان اقدامات کے نتیجے میں مذاکرات میں پیش رفت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی دھمکیاں ایرانی عوام پر اثر انداز نہیں ہوتیں، اگر آپ جنگ کریں گے، تو ہم بھی جنگ کریں گے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ منطق کے ساتھ آگے آئیں گے تو ہم بھی منطق کے ساتھ بات کریں گے۔