چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے امریکا و اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ غیر قانونی قرار دے دی۔
چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ وانگ ای نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جنگ ناجائز ہے۔
چینی وزیرِ خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ملاقات کے دوران ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ ایک شفاف اور جامع معاہدہ چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ایران کا قریبی دوست ہے اور موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوں گے۔