• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریبیز کی بروقت تشخیص کا نیا طریقہ دریافت، انڈس اسپتال میں 100مریضوں پر تحقیق

کراچی (بابر علی اعوان) انڈس ہسپتال میں ماہرین نے ریبیز جیسے مہلک مرض کی بروقت تشخیص کیلئےایک نیا طریقہ دریافت کر لیا ہے، جس کے ذریعے کتے کے کاٹے کے زخم سے براہِ راست وائرس کی موجودگی کا پتہ لگایا جا سکتا ہے۔ اس پیش رفت کو بیماری کی نگرانی اور بروقت علاج کے حوالے سے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اسپتال کے۔ریبیز پریوینشن سینٹر میں کی گئی ایک تحقیق کے دوران ماہرین نے کتے کے کاٹے کے 100 مریضوں کے زخموں سے لیے گئے نمونوں کا تجزیہ کیا۔ تحقیق میں پہلی بار یہ ثابت ہوا کہ تازہ زخموں سے لئے گئے سواب میں ریبیز وائرس کا آر این اے براہِ راست موجود ہوتا ہے، جس سے مرض کی فوری شناخت ممکن ہو جاتی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ سادہ اور غیر تکلیف دہ طریقہ ایسے علاقوں میں ریبیز کی نگرانی کے لیے انتہائی مؤثر ثابت ہو سکتا ہے جہاں تشخیصی سہولیات محدود ہیں۔ اس طریقے سے انسانی کیسز کو استعمال کرتے ہوئے مقامی کتے کی آبادی میں وائرس کی موجودگی کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ ا انڈس اسپتال کی ڈاکٹر نسیم صلاح الدین کے مطابق شہر میں سگ گزیدگی کےواقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ وائرس بڑے پیمانے پر پھیل چکا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید