کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلہ ٹیسٹ کے لیے تاریخ کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 16 اگست کو پورے پاکستان میں بیک وقت ہوگا۔ فارم جمع کرانے کی تاریخ ک اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے طلبہ کو ٹیوشن مافیا سے بچانے اور تعلیمی سیشن وقت پر شروع کرنے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ انٹر میڈیٹ کے نتائج کے فوری بعد رکھنے کا اعلان کیا تھا۔