• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال کراچی کے ڈاکٹر شہزاد ہراسانی کے الزام سے بری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی جناح اسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی کو جنسی ہراسانی کے مقدمے میں عدالت نے بری کر دیا۔عدالت کا کہنا تھا کہ استغاثہ الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ کیس نمبر 575/2026اور ایف آئی آر نمبر 13/2025، دفعات 354 اور 506 پاکستان پینل کوڈ کے تحت تھانہ صدر کراچی میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران شکایت کنندہ  نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ 7 دسمبر 2024 کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کے یورولوجی ڈپارٹمنٹ میں ڈاکٹر شہزاد علی نے مبینہ طور پر نامناسب رویہ اختیار کیا، عزتِ نفس مجروح کرنے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں۔ عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ کی جانب سے بیانات، دستاویزی شواہد، تصاویر، اسکرین شاٹس اور تفتیشی رپورٹس پیش کی گئیں، جبکہ ملزم نے تمام الزامات مسترد کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا۔ عدالت نے شواہد اور قانونی نکات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا کہ استغاثہ الزامات کو ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے، عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ شواہد میں تضادات اور کمزوریاں موجود ہیں، جس کے باعث فوجداری قانون کے تحت ملزم کو شک کا فائدہ دیا گیا۔ تفصیلی فیصلے میں گواہوں کے بیانات کو بھی مشکوک قرار دیا گیا اور ڈاکٹر شہزاد علی کو بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ملک بھر سے سے مزید