• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشت گردی کا مقصد پاکستان کو غیرمستحکم کرنا ہے، ضیاء عباس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں حالیہ دہشت گردی افسوس ناک ہے جس کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے، بھارت اور افغانستان کے ایجنٹ پاکستان میں مسلسل تخریب کاری میں ملوث ہیں، جس کو روکنے کے لئے قومی ایکشن پلان کو فعال کرنا ہوگا، پاکستان کو معاشی طور پر برباد کرنے کے لئے منفی پرو پیگنڈا کیا جارہا ہے ،دونوں ممالک پچھلے78برسوں سے پاکستان کی خود مختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں، جس میں ہمارے اپنے لوگ استعمال ہورہے ہیں، پائیدار ترقی، عوام دوست حکمتِ عملی اوربہتر طرزِ حکمرانی کے ساتھ مؤثر سکیورٹی اقدامات سے مشروط ہے۔

ملک بھر سے سے مزید