پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ہونے والی انتہائی غیر اخلاقی پیشکش کو بے نقاب کر دیا۔
علیزے شاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے موصول ہونے والے میسجز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے یہ اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ یہ اسکرین شاٹ اس شخص کے پورے خاندان اور ان لوگوں تک پہنچنا چاہیے جن کے ساتھ یہ کام کرتا ہے۔
اداکارہ نے انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ ان کے مرد ہونے پر لعنت ہے۔
بعد ازاں! علیزے شاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں یہ انکشاف بھی کیا کہ غیر اخلاقی پیشکش کرنے والے صارف نے اُنہیں بلاک کر دیا اور اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔
اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ انکل نے بلاک کر دیا، مجھے اس کا کمنٹ سیکشن دیکھ کر بہت مزہ آیا۔
اداکارہ نے اس موقع پر اپنی حمایت میں سامنے آنے والے صارفین سے محبت کا اظہار بھی کیا ہے۔