• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماں کی قسم کھا کر کہتی ہوں میں نے کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی، علیزے شاہ

اداکارہ علیزے شاہ — فائل فوٹو
اداکارہ علیزے شاہ — فائل فوٹو 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری کروانے سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی۔

 علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں پر اپنا ردِعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹا اسٹوری پر لکھا کہ یہ بہت ہی افسوس کی بات ہے، لیکن مجھے امید ہے کہ صرف انسٹاگرام پر چند ویوز حاصل کرنے کے لیے مجھ پر الزام لگانے کے لیے اللّٰہ آپ کو کوئی سبق نہ سکھائے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں کئی بار کہہ چکی ہوں اور دوبارہ کہوں گی، اپنی ماں کی قسم  کھا کر کہتی ہوں کہ میں نے کبھی کوئی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ بس ڈپریشن کی وجہ سے 2 ماہ میں میرا 20 کلو وزن کم ہوگیا تھا۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ اپنے مختلف اسٹائل اور ملبوسات کی وجہ سے اکثر ہی سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید