• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ماورا حسین امید سے ہیں؟ مداحوں کی قیاس آرائیاں

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہیں، جہاں ان کی حالیہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

ماورا حسین ناصرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنی پہچان بنا چکی ہیں، جبکہ گزشتہ سال اپنے قریبی دوست اور ساتھی اداکار امیر گیلانی سے شادی کے بعد وہ مداحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

شادی کے بعد سے ہی مداح ان سے گڈ نیوز کے بارے میں سوالات کرتے نظر آتے ہیں، تاہم ماورا حسین ہمیشہ اہم معاملات کو باضابطہ اعلان تک خفیہ رکھتی ہیں، حال ہی میں ان کے ایک انٹرویو میں شرکت نے ان کے ممکنہ امید سے ہونے سے متعلق قیاس آرائیوں کو ہوا دی ہے۔

اس انٹرویو میں ماورا حسین ایک اسٹرائپڈ سوٹ میں نہایت خوبصورت دکھائی دیں، ان کے بال ہاف اپ ہاف ڈاؤن اسٹائل میں تھے جبکہ ان کے چہرے کی چمک نے مداحوں کو متاثر کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا ماننا ہے کہ اداکارہ کی یہ خاص چمک ممکنہ طور پر ان کے امید سے ہونے کی وجہ سے ہے، کیونکہ وہ پہلے سے زیادہ صحت مند اور دلکش نظر آ رہی ہیں۔

اداکارہ کے اس انداز کو انٹرنیٹ پر بے حد سراہا جا رہا ہے اور مداح ان کے لیے نیک خواہشات اور دعائیں بھیج رہے ہیں، کئی صارفین نے تبصرہ کیا کہ ماشاء اللّٰہ وہ بہت گلو کر رہی ہیں، یقیناً خوشخبری ہے، جبکہ دیگر نے ان کی خوبصورتی اور معصومیت کی تعریف کی، تاہم اداکارہ کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید