• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائیو شو کی وائرل ویڈیو پر فضا علی نے کیا کہا؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی نے حالیہ لائیو شو کی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید کے بعد وضاحت پیش کر دی۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے فضا علی کے کلپ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے، جس کے بعد فضا علی نے خاموشی توڑتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

انسٹاگرام پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ لمحہ ایک ہلکے پھلکے انداز میں اچانک پیش آیا تھا جسے سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

 اداکارہ کا کہنا ہے کہ اس عمل کے پیچھے کسی بھی قسم کی نامناسب نیت شامل نہیں تھی بلکہ یہ محض ایک قدرتی اور دوستانہ ردِعمل تھا۔

فضا علی نے کہا کہ میں ہمیشہ اپنے پیشے اور ناظرین کا بے حد احترام کرتی آئی ہوں اور آئندہ بھی انہی اصولوں کو مدِنظر رکھتے ہوئے اپنے کیریئر کو جاری رکھوں گی۔

واضح رہے کہ حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں اپنے شوہر اعجاز خان کو مدعو کیا تھا، جہاں ان کی بیٹی فرال بھی پروگرام میں موجود تھیں۔

 پروگرام کے دوران بیٹی کی درخواست پر اعجاز خان نے لائیو شو میں فضا علی کو کندھے پر اٹھا لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اسی پر مختلف آراء سامنے آئیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید