پاکستانی اداکارہ، میزبان اور گلوکارہ فضا علی کے شوہر اعجاز خان نے لائیو شو میں ان کو کندھے پر اٹھا لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
فضا علی ایک بار پھر خبروں میں آ گئیں جب ان کے شو میں ایک غیر متوقع لمحہ دیکھنے میں آیا، اداکارہ نے حال ہی میں 41 سال کی عمر میں دوسری شادی کی ہے اور وہ ان دنوں اپنے شوہر اعجاز خان کے ساتھ اپنی خوش گوار ازدواجی زندگی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہی ہیں۔
حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں اپنے شوہر کو مدعو کیا جہاں انہوں نے اپنی ملاقات اور محبت کی کہانی سنائی۔
فضا کے مطابق ان کی ملاقات برطانیہ میں ہوئی جہاں اعجاز خان مقیم ہیں، دونوں کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوا اور جلد ہی اعجاز خان نے شادی کی پیشکش کر دی، جس کے بعد دونوں نے عید کے موقع پر شادی کر لی۔
اعجاز خان نے بھی پروگرام میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں فضا علی کو جاننے کے بعد ان کے عشق میں مبتلا ہوا اور اپنی زندگی میں محبت ملنے پر بہت خوش ہوں۔
پروگرام کے دوران ایک حیران کن لمحہ اس وقت آیا جب فضا علی کی بیٹی فرال نے اپنے سوتیلے والد سے کہا کہ وہ لائیو شو میں والدہ کو اسی طرح اٹھا کر دکھائیں جیسے وہ گھر پر اٹھاتے ہیں۔
اس پر اعجاز خان نے ہاں کرتے ہوئے فضا علی کو بازوؤں میں اٹھا لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں، کچھ صارفین نے اس عمل کو نامناسب قرار دیا جبکہ بعض نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منظر دیکھ کر ابتدا میں یقین نہیں آیا۔
ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ اس طرح کے مناظر پر پیمرا کہاں ہے جبکہ دیگر نے اسے غیر ضروری توجہ حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔