بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مشفیق الرحیم نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی، صدر بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) تمیم اقبال نے تصدیق کردی۔
تمیم اقبال نے مشفیق الرحیم کی ریٹائرمنٹ کا بتایا کہ وہ فروری 2027ء میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔
صدر بی سی بی نے مزید کہا کہ مشفیق الرحیم نے چند روز قبل مجھے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے سے آگاہ کیا، تو میں نے انہیں مشورہ دیا کہ وہ اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان خود کریں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ مشفیق الرحیم کی درخواست پر اُن کی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رہا ہوں، 39 سالہ کرکٹر نے ملک کے لیے عظیم خدمات انجام دی ہیں۔
تمیم اقبال نے کہا کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ مشفیق الرحیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کرے گا، وہ اپنے آخری ٹیسٹ میچ کو یادگار بنانے کی کوشش کریں گے۔
مشفیق الرحیم نے 108 ٹیسٹ میچز میں بنگلادیش کی نمائندگی کی، اس دوران 7 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے ہیں۔