• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ ملائیشیا کے یواخیم چوہ نے جیت لی

اسلام آباد میں کھیلی جانے والی چیف آف ایئر اسٹاف انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ ملائیشیا کے یواخیم چوہ نے جیت لی، فائنل میں ہم وطن یی شیان سیو کو 3-0 سے شکست دی۔

یواخیم چوہ نے 36 منٹ میں فائنل اپنے نام کیا اور یی شیان سیو کو 11-3، 11-4 اور 11-8 سے ہرایا۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایئر مارشل محمد سرفراز، ایئر مارشل کاظم حماد، ایئر وائس مارشل سہیل اکبر اور پاکستان اسکواش فیڈریشن کے نائب صدر ڈاکٹر ریاض خان نے شرکت کی۔

اسکواش لیجنڈز جان شیر خان اور قمر زمان نے بھی فائنل اور اختتامی تقریب میں شرکت کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید