• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایران میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہوئی، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی : فائل فوٹو
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی : فائل فوٹو 

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایران میں خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہوئی، پاکستان کی جانب سے مذاکرات کی شاندار میزبانی پر اظہار تشکر کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ یہ ہمارے گہرے اور عظیم دو طرفہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، خطے میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے ہمارا عزم مضبوط اور مشترکہ ہے۔

خیال رہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششیں عروج پر پہنچ گئی ہیں، ایک جانب وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر ہیں تو دوسری جانب آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران سے بات چیت کے لیے تہران پہنچ گئے ہیں۔ 

 مبصّرین کا خیال ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا کی تجاویز ایران تک اور ایران کا جواب امریکا تک پہنچانے میں موثر ترین کردار ادا کر رہے ہیں اور اسلام آباد میں کچھ دن بعد ہونے والے مذاکرات کے لیے ایسی بنیاد تیار کر رہے ہیں جن پر مذاکرات یقینی طور پر کام یاب ہو سکیں۔

قومی خبریں سے مزید