معروف بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین سمے رائنا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز بن گئے۔
سمے رائنا نے اپنے یوٹیوب شو’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘ کے ذریعے شہرت حاصل کی اور بھارت کے سب سے مشہور نوجوان اسٹینڈ اپ کامیڈین بن گئے۔
ان کے کیریئر کو دھچکا اس وقت لگا جب ان کے شو میں یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ نے والدین سے متعلق متنازع بیانات دیے اور پھر اُنہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔
اب عدالتوں سے ریلیف ملنے پر ایک طویل وقفے کے بعد سمے رائنا کی کامیڈی اسپیشل شو ’اسٹل الائیو‘ کے ساتھ اسٹیج پر واپسی ہوئی ہے اور ان کے اس شو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند برسوں میں اُنہوں نے بطور ڈیجیٹل کری ایٹر، یوٹیوبر اور اسٹینڈ اپ کامیڈین جتنے اثاثے بنائے، ان کی مجموعی مالیت 140 سے 210 کروڑ بھارتی روپے کے درمیان ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمے رائنا کی بڑھتی ہوئی آمدنی کے ذرائع برانڈ انڈورسمنٹس، یوٹیوب اشتہارات، سبسکرپشنز، دیگر اشتہارات اور عوامی تقریبات ہیں۔
رپورٹ کے مطابق وہ سالانہ تقریباً 40 کروڑ روپے کماتے ہیں اور بھارت کے سب سے زیادہ پیسے کمانے والے ڈیجیٹل کری ایٹرز میں شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سمے رائنا کے پاس موجود لگژری اشیاء میں ان کا ممبئی میں ایک شاندار گھر شامل ہے جہاں وہ رہائش پزیر ہیں جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے، اس کے علاوہ ان کا ایک آبائی گھر جموں و کشمیر میں بھی موجود ہے۔
اُنہیں لگژری گاڑیوں رکھنے کا بھی شوق ہے ، اسی لیے ان کے پاس مشہور سیلیبریٹی گاڑی ٹوئٹا ویلفائر بھی موجود ہے جس کی قیمت تقریباً 1.22 کروڑ بھارتی روپے یا اس سے زیادہ ہے۔
سمے رائنا کے پاس موجود دیگر گاڑیوں میں تقریباً 90 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی فورڈ، 45 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی منی کوپر،1.1 کروڑ بھارتی روپے مالیت کی مرسڈیز بینز اور 12 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی ہونڈا سٹی شامل ہے۔