• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمے رائنا کے شو میں کیوں گئے؟ رنویر الہٰ آبادیہ نے بتا دیا

فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی یوٹیوبر و پوڈکاسٹر رنویر الہٰ آبادیہ کا یوٹیوبر سمائے رائنا کے شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں جانے سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔

رنویر الہٰ آبادیہ سے پیر کو مہاراشٹر کے سائبر حکام نے تقریباً 2 گھنٹے تک کامیڈین سمے رائنا کے شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں ان کے گھٹیا ریمارکس سے متعلق پوچھ گچھ کی۔

بھارتی میڈیا رپوٹس کے مطابق رنویر نے تفتیشی افسر کے سامنے اپنے متنازع بیان دینے سے متعلق اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور کہا کہ وہ یوٹیوب شو میں اس لیے گئے تھے کیونکہ سمے رائنا ان کے دوست ہیں۔

’بائی سیپ‘ کے نام سے شہرت رکھنے والے31 سالہ نوجوان رنویر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے سمے کے شو پر جانے کے لیے پیسے نہیں لیے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنویر آلہٰ آبادیہ نے تفتیشی افسر کو بتایا کہ یوٹیوبرز دوستانہ تعلقات برقرار رکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے شوز میں جاتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ یوٹیوبر رنویر الہٰ آبادیہ رواں ماہ کے آغاز میں یوٹیوب شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ میں والدین سے متعلق متنازع بیانات دینے کے بعد شدید تنقید کی زد میں آ گئے تھے۔

یہ متنازع واقعہ کامیڈین سمے رائنا کے یوٹیوب شو میں پیش آیا جہاں رنویر الہٰ آبادیہ کے ساتھ ساتھ دیگر معروف کانٹینٹ کری ایٹرز بھی شریک تھے۔

ان شخصیات میں یوٹیوبر اشیش چنچلانی، اپوروا مکھیجا اور کامیڈین جسپریت سنگھ شامل تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید