• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

والدین سے متعلق تضحیک آمیز بیان، بھارتی یوٹیوبر کو محبوبہ بھی چھوڑ گئی

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

بھارتی یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کے والدین سے متعلق تضحیک آمیز اور قابل اعتراض بیان کے بعد انکی مشکل مزید بڑھ گئی۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ افواہیں زیرگردش ہیں کہ انکی محبوبہ بھی انہیں چھوڑ کر چلی گئیں۔ 

رنویر الہ آبادیہ حال ہی میں سامے رائنا کے شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ پر دیے گئے اپنے متنازع بیان کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

اسی دوران یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ رنویر اور ان کی گرل فرینڈ نکّی شرما کے درمیان علیحدگی ہوگئی۔ اگرچہ دونوں نے کبھی اپنے تعلقات کی تصدیق نہیں کی لیکن وہ طویل عرصے سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کرتے دیکھے گئے۔ 

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ رنویر اور نکّی نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو بھی کر دیا ہے، جس کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ دونوں کے درمیان تعلقات ختم ہو چکے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ خبر ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب رنویر پہلے ہی اپنے متنازعہ بیان پر تنقید کا سامنا کر رہے ہیں۔

مشہور یوٹیوبر نے شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ کی ایک حالیہ قسط میں ایک امیدوار سے بے ہودہ سوالات کیے اور نامناسب عمل کے بدلے دو کروڑ روپے کی پیشکش بھی کی۔

اس واقعے کے بعد رنویر، سامے رائنا اور شو کے دیگر ججز، جن میں اشیش چنچلانی، جسپریت سنگھ اور اپوروا مکھیجا شامل ہیں، کے خلاف پولیس شکایت درج کروائی گئی۔

اپنے خلاف شدید ردِ عمل کے بعد رنویر نے ایک ویڈیو بیان جاری کیا اور اپنے متنازع بیان پر معذرت کی۔ 

انہوں نے کہا تھا، ’میرا تبصرہ ناصرف غیر مناسب تھا بلکہ مضحکہ خیز بھی تھا۔ کامیڈی میرا شعبہ نہیں۔ میں صرف معافی مانگنے آیا ہوں۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید