فاتح……
دو ملکوں میں جنگ چھڑی، تو دنیا دو حصوں میں بٹ گئی۔
سب ہتھیار بند ہوگئے، جنگ کا بگل بجا، اور حملے شروع ہوگئے۔
اس جنگ میں کئی مظلوم جان سے گئے۔
سفاکی توانا ہوگئی، انسانیت کا سر جھکا، اور فاختہ خاموش ہوگئی۔
ایسے میں ایک ملک نے امن کی کوششوں کا آغاز کیا،
ناراض فریقوں کو ساتھ بٹھایا، جنگ بندی کا امکان پیدا کیا۔
دھیرے دھیرے حالات بہتر ہونے لگے، اعتماد لوٹ آیا،
لہجے نرم پڑ گئے، دلوں میں کشادگی پیدا ہوئی،
اور امن کی فاختہ شاخ زیتون لئے درختوں پر آن بیٹھی۔
اور یوں جنگ کے دنوں میں ایک ثالث فاتح قرار پایا۔