ایرانی فوج کے چیف کمانڈر میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ بحری ناکہ بندی بحری قزاقی کی ایک شکل ہے، ایران دشمنوں کی کوششیں کامیاب نہیں ہونے دے گا۔
ایرانی بحری بیڑے کے 32 ہیروز کے استقبال کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دشمنوں کی یہ خواہش ہے کہ ایران ان کے سامنے ہتھیار ڈال دے مگر ان کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔
ایرانی آرمی چیف نے کہا کہ جب ایرانی سفارتی حکام مذاکرات میں مصروف تھے، تب ایران کو دشمن کی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا۔
میجر جنرل امیر حاتمی کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی حکام کی جرأت مندانہ کوششوں سے جنگ کے دوران ایران کے لیے کوئی مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔