• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگ بندی کو احتیاط کے ساتھ ڈیل کریں گے، باقر قالیباف

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ انہوں نے ایک روز پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ جنگ بندی درحقیقت حزب اللّٰہ کی استقامت اور مزاحمتی محاذ کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔

ایران پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے یہ بات فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تہران میں ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہی۔ 

قالیباف نے کہا کہ ہم اس جنگ بندی کو احتیاط کے ساتھ ڈیل کریں گے اور مکمل فتح تک یہ اتحاد برقرار رہے گا۔

انہوں نےکہ کہ ہم ریاست پاکستان اور جنرل عام منیر کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس جنگ بندی کی توثیق کی، ہم اپنا وعدہ نبھاتے ہیں۔ 

ایک روز قبل قالیاف نے کہا کہ تھا امریکا اتفاق رائے پر قائم رہے اور واضح کیا تھا کہ مزاحمت اور ایران یک جان ہیں خواہ وہ جنگ ہو یا جنگ بندی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید