• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِاعظم شہباز شریف کی ترک وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان سے انقرہ میں ملاقات کی، اس موقع پر وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ملاقات میں موجود تھے۔

 وزیراعظم آج انطالیہ ڈپلومیسی فورم میں شرکت کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ فورم میں شرکت اور صدر اردوان سے ملاقات باعث مسرت ہے۔

اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف نے قطر میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، اور خلیج کی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے ملاقات میں امن و استحکام کے لیے کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے قطر اور دیگر خلیجی ممالک پر حملوں کی ایک بار پھر مذمت کی۔

قومی خبریں سے مزید